|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2022

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد سے تاحال تنازع کا شکار ہیں۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے کئی سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ خان کی جانب سے لتا کی میت پر فاتحہ پڑھنے کے بعد پھونکنے کو تھوکنا قرار دیا، ایسے میں جہاں صارفین ان پر تنقید کرتے دکھائی دیے وہیں کئی دیگر مداح ان کی حمایت میں سامنے آئے۔

اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر اداکار سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، ٹوئٹر پر اشفاق نامی مداح نے یہ ویڈیو 4 فروری کو شیئر کی تھی جو اب وائرل ہے۔

اشفاق نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عرب ممالک میں بھارت کی ایک ہی پہچان ہے اور وہ ہے شاہ رخ خان۔

ساتھ ہی صارف نے لکھا کہ دنیا کی 80 فیصد آبادی بھارت کو شاہ رخ خان کے ملک سے جانتی ہے۔

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کچھ بچوں سے پوچھتا ہے کہ کیا وہ ہند یا انڈیا کے بارے میں جانتے ہیں؟ جواب میں بچے کچھ خاص ردعمل ظاہر نہیں کرتے، لیکن جیسے ہی ان بچوں سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا وہ شاہ رخ خان کو جانتے ہیں؟ جس پر بچے خوشی سے کھلکھلاتے ہیں اور زور سےاداکار کے نام کا نعرہ لگاتے ہیں۔

اسی شخص کی ایک اور ویڈیو فیس بک پر وائرل ہے جس میں وہ بتارہا ہے کہ شام میں انہیں شاہ رخ خان نے بچا رکھا ہے، شام میں آپ کو پولیس روکے یا کوئی بھی روکے شاہ رخ خان کا نام سنتے ہی چھوڑ دیتے اور بڑی عزت دیتے ہیں۔