|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2022

سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانے پر رکھ لیا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر تنقید کی اور طنز کے تیر برسائے، ان کا کہنا تھا کہ ملک کا درد رکھنے والا لندن دوا لینے گیا تھا لیکن اب وہ واپس نہیں آرہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایک ادارہ خسارے میں چھوڑ کر گئے، یہ کھانے کےلیے آتے ہیں اور اکٹھے کھاتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سیاست اپوزیشن جماعتوں کے لیے کاروبار ہے، پرچی چیئرمین روزانہ بڑھکیں مارتا تھا۔

مراد سعید کا دعویٰ کے ساتھ کہنا تھا کہ موجودہ دور میں7 گنا زیادہ سڑکیں بننے جارہی ہیں۔

ایوان بالا کے اجلاس سے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لے آئیں، ناکامی پھر ان کا مقدر بنے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ایماندار تھانیدار آ جاتا ہے تو سارے چور اکٹھے ہو جاتے ہیں۔