چینی صدر شی جن پنگ کا روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے یوکرین کیساتھ مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پرزور دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر نے کہا کہ مذاکرات سے مسئلہ حل کرنے کی روس کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
اس موقع پر صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ اعلیٰ سطح مذاکرات چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو نے روس کے جائزسیکیورٹی مطالبات کونظرانداز کیا اور مشرقی یورپ میں فوج تعینات کر کے ہمیں چیلنج کیاَ