امریکہ نے یوکرینی صدر زیلینسکی کو محفوظ مقام پرمنتقل کرنے کی پیشکش کر دی۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر زیلینسکی کی جان کو خطرات لاحق ہیں، انہیں یوکرین سے باہرمحفوظ مقام پرمنتقل کرنے کی پیشکش کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے ملک چھوڑنے سے انکار کیا ہے۔
دوسری جانب روسی صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین نے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔
کریملین کا کہنا ہے کہ کل صدرپیوٹن نے یوکرین میں فوج کوآگےبڑھنےسےروک دیا تھا جو وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع کیا ہے۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے بحیرہ اسود کا شمال مغربی حصہ بحری جہازوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیا۔