|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2022

ایپل نے 2022 کے لیے اپنا سستا ترین آئی فون متعارف کرا دیا ہے جو فیچرز کے لحاظ سے اتنا بہترین ہے کہ لوگوں کو ایک ہزار ڈالرز والے فون کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

آئی فون ایس ای کا تھرڈ جنریشن ماڈل اس کمپنی کا سستا ترین 5 جی فون بھی ہے جو کمپنی کے ایک ورچوئل ایونٹ میں پیش کیا گیا۔

آئی فون ایس ای (2022) میں اے 15 بائیونک پراسیسر موجود ہے جو آئی فون 13 سیریز میں بھی دیا گیا ہے، یعنی یہ آئی فون 13 جتنا ہی طاقتور ہے۔

کمپنی کے مطابق اے 15 بائیونک چپ سے بیٹری لائف بھی بہتر ہوئی ہے، جبکہ اس فون میں 2020 کے آئی فون ایس ای کے مقابلے میں زیادہ بڑی بیٹری موجود ہے۔