|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2015

کوئٹہ: وفاقی وزیرمملکت برائے پیٹرولیم وقدرتی وسائل میرجام کمال خان نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان کے لوگوں کی سہولت کیلئے گیس پائپ لائن کی تنصیب کے منصوبوں کومکمل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کارلارہی ہے صوبے میں زیرالتواء پائپ لائنوں اورایل پی جی پلانٹس کوترجیحی بنیادوں پرمکمل کیاجائے اورکام کی رفتارکوبھی تیز کیاجائے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ مستونگ 16انچ قطرکی ساڑھے 37کلومیٹرطویل گیس پائپ لائن کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایس جی ایم این کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیابریفنگ کے دوران ایس جی ایم این ماجد ملک نے کوئٹہ مستونگ ساڑھے 37کلومیٹرطویل 16انچ قطرکی ہائی پریشر گیس پائپ لائن کے حوالے سے بتایاکہ مذکورہ منصوبہ کمپنی نے عوام کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے 4ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کیاہے اس پائپ لائن سے مستونگ ،کھڈکوچہ،منگوچر،قلات اوراس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کوفائدہ ہوگاانہوں نے بتایاکہ اس پائپ لائن سے گیس کی فراہمی شروع ہونے سے سردیوں کے موسم میں مستونگ منگوچرکھڈ کوچہ قلات اورمتعدد علاقوں میں جوگیس پریشرکی کمی کی شکایت تھی اب وہ دورہوجائیگی اورلوگوں کوشدیدسردی میں بلاتعطل اوربغیر کسی رکاوٹ کے پریشرکے ساتھ لوگوں کوگیس دستیاب ہوگی انہوں نے بتایاکہ مذکورہ پائپ لائن کامنصوبہ مکمل ہوچکاہے لوگوں کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے اورمزیدسہولیات کی فراہمی کیلئے دیگرعلاقوں کوبھی گیس کی فراہمی کویقینی بناسکتے ہیں اس موقع پروفاقی وزیرمملکت برائے پیٹرولیم وقدرتی وسائل میرجام کمال خان نے ایس جی ایم این ماجد ملک اوردیگرحکام کوہدایت کی کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جتنی بھی گیس پائپ لائنوں کی زیرالتواء اسکیمات ہیں انہیں جلد ازجلد مکمل کرکے شہریوں تک بلاتعطل گیس کی فراہمی کویقینی بنایاجائے اس کے علاوہ ایل پی جی پلانٹ کے منصوبوں کے حوالے سے تیزی سے کام کیاجائے اورایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے گیس کے نقصانات کم سے کم ہواس موقع پرایس جی ایم این نے بتایاکہ اس سلسلے میں کمپنی تیزی سے کام کررہی ہے تاکہ ایسی احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں جن سے کم سے کم نقصانات ہوں۔