پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کی گنجائش موجود ہے، حالات ایسے ہوچکے ہیں کہ یہاں گورنر راج نافذ کردیا جائے۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کے وسائل سے اراکین اسمبلی کا ووٹ خریدنے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر آئینی طور پر ایس ایس یو کے اہلکاروں کو اسلام آباد میں استعمال کیا جارہا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے کے لیے سندھ سے ہزاروں افراد کے ساتھ شرکت کرینگے، ایک ہزار گاڑیوں کے علاوہ ایک اسپیشل ٹرین کی بھی بکنگ کروائی گئی ہے، ڈی چوک پر جلسے میں سندھ سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔