لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر غیرملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیرٹریفک کنٹرولرنے بروقت کارروائی کی جس کے باعث غیرملکی طیارہ حادثےسےبال بال بچ گیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کے کپتان نے بحرین سے لاہور پہنچنے والی پرواز کو زیر تعمیر رن وے پر اتارنے کی کوشش کی جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو لینڈنگ کرنے سے فوری طور پر روکا۔
ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ طیارہ زمین سے صرف 200فٹ بلندی پرتھا اور یہ واقعہ 18 مارچ کی دوپہر ڈھائی بجے پیش آیا۔