|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2015

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس نے دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنادیا۔ خودکش جیکٹ اور دیسی ساختہ بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیئے ۔ پولیس کے مطابق تھانہ نیو سریاب کی حدود میں مشرقی بائی پاس پر انڈسٹریل ایریا کے قریب غیر آباد اسکیم کی سیوریج لائن میں مشکوک چیز کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے معائنہ کیا تو موقع سے پانچ کلو وزنی خودکش جیکٹ، خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والے بال بیرنگ اور نٹ بولٹ ، چار عدد دیسی ساختہ بم اور ریموٹ کنٹرول سسٹم کے پانچ ریسیور برآمد ہوئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چاروں دیسی ساختہ بم اور خودکش جیکٹ ناکارہ بنادیئے۔