|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2022

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کی ترقی کا دریچہ ہے جس کے ذریعے عوام کی طرز زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکیں گیں منصوبے سے متعلق منفی پروپیگینڈہ کرنے والے درحقیقت یہاں ترقی اور خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں۔نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں۔

نے کہا کہ انتہائی خوش آئند امر ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں سے ریکوڈک منصوبے کا ایک ایسا معاہدہ طے پایا جسکے ثمرات سے بلوچستان کے عوام براہ راست مستفید ہونگے یہاں پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا روزگار کیمواقع مئیسر ہونگے جس سے عوام کی فلاح کو یقینی بنایا جاسکے گا انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے میں جس طرح بلوچستان کے حصے کو بڑھایا گیا وہ انتہائی قابل ستائش امر ہے بلوچستان کو بغیر کسی انوسمنٹ کے 33فیصد حصہ۔

ملے گا جس سے بلاشبہ صوبے کے مسائل کے حل میں معاونت حاصل ہوگی مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے اب بھی چند عناصر ریکوڈک منصوبے کے۔معاہدے کو مشکوک بنا کر محض اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کسی صورت بھی قابل قبول عمل نہیں آج بلوچستان کی ترقی کا راستہ واضع ہورہا ہے جسمیں ہم۔سب ملکر اہم بلوچستان کی ایک بہتر زندگی کی فراہمی کے لئے اقدامات کر سکتے ہیں لہٰذاا ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے حالات میں ہمیں سیاسی نمبر گیمز کی بجائے بلوچستان کے لئے سوچنا ہوگا۔