|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2022

افغانستان میں طالبان نے بغیر محرم سفر کرنے والی خواتین کو فلائٹ پر سوار ہونے سے روک دیا۔

افغان ایئر لائنز کے حکام  کے مطابق طالبان نے  کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بغیر محرم آنے والی درجنوں خواتین کو اندرون ملک اور بین الاقوامی فلائٹس پر سوار ہونے سے روک دیا۔

حکام کے مطابق ان میں سے کچھ خواتین دوہری شہریت رکھتی تھیں جو بیرون ملک واپس جا رہی تھیں۔ ان میں سے بعض خواتین کا تعلق کینیڈا سے تھا۔

ان خواتین نے اسلام آباد، دبئی اور ترکی جانے والی پروزاوں  سفر کرنا تھا۔عہدیداران کا کہنا تھا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل طالبان نے احکامات جاری کیے تھے کہ 45 میل سے زیادہ فاصلے کا سفر کرنے پر خواتین کے ہمراہ مرد سرپرست کا ہونا ضروری ہے۔