ابوجہ: نائیجیریا کی عدالت نے توہین مذہب کے الزام ایک شخص کو 24 قید کی سزا سنائی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا میں ہیومنسٹ ایسوسی ایشن نامی تنظیم کے سربراہ مبارک بالا کو سوشل میڈیا پر اسلام مخالف اور توہین آمیز پوسٹیں کرنے کے الزام میں مقامی عدالت نے 24 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
مبارک بالا کو توہین آمیز پوسٹیں کرنے پر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا اور اُس نے دوران تفتیش اپنے خلاف 18 الزامات کا اعتراف بھی کیا تھا۔ شواہد اور اعترافی بیان کی روشنی میں عدالت نے 24 سال قید کی سزا سنائی۔
توہین اسلام کا مرتکب شخص پہلے مسلمان تھا تاہم بعد میں مذہب کو ترک کردیا تھا اور اپنی تنظیم بھی بنائی تھی۔ ہیومنسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مبارک بالا سے اعترافی بیان تشدد کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔
سزا کے خلاف نائیجیریا کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاج بھی کیا۔