|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2015

چمن: کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ کسی کے بہکانے پر آزادی کے نعرے لگانے والے لوگ اب سمجھدار ہوچکے ہیں۔ چمن کے ایف سی کالج میں بوائز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ طالبعلم ہمارا صل سرمایہ ہیں اور بہتری کا راستہ قلم اور کتاب ہی ہے تاہم کسی کے بہکاوے میں آکر ریاست کے خلاف نعرے لگانے والے اب سمجھدار ہوچکے ہیں اور وہ جان چکے ہیں کہ ترقی کا راستہ صرف تعلیم کے حصول میں ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 43 ہزار بچے ایف سی اور آرمی کے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں، لوگوں کی جان و مال محفوظ ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ناراض لوگ ہمارے بھائی اور بیٹے ہیں ان کے بہتر مستقبل کے لئے کام کر رہے ہیں، اگر صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے، ناراض لوگ قومی دھارے میں واپس آکر وطن سے محبت کرنے لگے ہیں۔