تاہم گزشتہ دنوں بیکہم نے بتایا کہ اگر وہ فٹبالر نہ ہوتے تو کیا ہوتے۔ گزشتہ رات انگلینڈ اور فٹبال کیلئے ان کی خدمات پر انہیں لیجنڈ آف فٹبال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ اگر وہ فٹبالر نہ ہوتے تو اپنے والد کی طرح گیس فٹر ہوتے۔ بیکہم نے کہا کہ میں نے جو کچھ حاصل یا اس پر بہت فخر ہے اور اس کا سہرا میرے والدین کے سر جاتا ہے جو اس وقت میری بہن کے ساتھ یہاں موجود ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ 2003 میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ آنے پر پہلے دن وہ بہت افسردہ اور ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔ واضح رہے کہ سابق انگلش کپتان نے 1992 سے 2003 تک مانچسٹر یونائیٹڈ میں رہے تھے جس کے بعد وہ ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے تھے۔Beckham, Butt & Giggs at Nordoff Robbins’ charity dinner, where Becks was honoured with the Legend of Football award. pic.twitter.com/oxvL8Xgx1O
— Manchester United (@ManUtd) September 2, 2015
بیکہم فٹبالر نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟
وقتِ اشاعت : September 4 – 2015