|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2022

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ٹریفک حادثات میں 2افراد جاںبحق جبکہ41افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،حادثات مختلف اضلاع پشین ،خضدار،قلعہ سیف اللہ ،بولان ،لسبیلہ ،مستونگ ،قلات ،سوراب ودیگر میں پیش آیا ہیں ۔میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر بلوچستان کے اعداد وشمار کے مطابق اتوار کے روز یکم مئی کو بلوچستان کے مختلف حادثات میں 13ٹریفک حادثات پیش آئیں گدرسوراب کے قریب گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے ۔

اسی طرح پشین کے علاقے سرانان کے قریب گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں ،سرانان ہی میں افغان ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں 7افراد زخمی ہوگئے ہیں ،اوتھل ولیٹ کے قریب گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ضلع خضدار کے علاقے درکھالہ وڈھ کے قریب زمباد گاڑی حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیاہے بولان کے علاقے گوکرت کیرتا کراس کے قریب گاڑی کو حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیاہے ۔اسی طرح وندر کے قریب گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں

قلات میں پرنس ہوٹل کے قریب گاڑی کوحاثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں قلعہ سیف اللہ کے علاقے گوال حیدری زئی کے قریب حادثے میں 3افراد زخمی ہوگئے ہیں لسبیلہ راموہوٹل کے قریب ویگن حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک بچہ دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں قلات ریج کے قریب گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے قلات سنگداس کے قریب ٹریفک حادثے میں 4افراد زخمی ہوگئے لکپاس مستونگ کے قریب حادثے میں 4افراد زخمی ہوگئے خضدار کے علاقے باغبانہ کے قریب حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔