پشاور: ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت اور ریاست دہشت گرد حملے میں ملوث نہیں ہوسکتی کیوں کہ ان سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں لیکن افغان مہاجرین ہمارے لیے سیکیورٹی رسک ہے۔ میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کا مقابلہ جرات اور بہادری سے کرتے رہیں گے جب کہ میں میڈیا اور عوام کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مثبت کردار ادا کیا ، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتائج ہمیں مل رہے ہیں، دہشت گردوں کے سہولات کار اور مددگار رفتہ رفتہ سامنے آرہے ہیں اور ان کا صفایا ہوتا رہے گا۔