|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2022

خضدار: پی ڈی ایم میں شامل بی این پی نیشنل پارٹی اور جمعت علماء اسلام کا میونسپل کارپوریشن خضدار کے مئیر ڈپٹی مئیر اور ضلعی کونسل خضدار کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے لیے انتخابی اتحاد ہو گیا منگل کی شب نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو بی این پی کے مرکزی پبلیکشن سیکرٹری ڈاکٹر عبدالقدوس بلوچ اور جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللہ رو دینی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں انتخابی اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تینوں جماعتیں پی ڈی ایم کا حصہ ہیں۔

اور پاکستان میں جمہوری جدوجہد کے حوالے سے تینوں جماعتوں کا بنیادی کردار ہے ضلع خضدار کی تعمیر و ترقی کی خاطر ہم نے اتحاد کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے باقاعدہ مذاکرات ہوئے مذاکرات میں نیشنل پارٹی کی جانب سے سردار اسلم بزنجو،عبدالحمید ایڈووکیٹ اور میر عبدالرحیم کرد بی این پی کے ڈاکٹر عبدالقدوس بلوچ، چئیرمین لعل جان بلوچ اور عبدالنبی بلوچ جبکہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا عنایت اللہ رو دینی، مولانا محمد اسحاق شاہوانی اور مفتی عبدالقادر شاہوانی شامل تھے کافی گفت و شنید کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ میونسپل کارپوریشن خضدار کا مئیر نیشنل پارٹی سے ہو گا ڈپٹی مئیر جمعیت علماء اسلام کا ہو گا۔

جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل کا چئیرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سے ہو گا اورڈپٹی چئیرمین جمعیت علماء اسلام سے ہو گا تینوں جماعتوں کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کے 41 کے ایوان میں ہمیں 26 کے ساتھ عددی اکثریت حاصل ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد تینوں جماعتوں کا ہے اگر اس اتحاد میں دوسری جمہوری پارٹیاں شامل ہونا چائیں تو ہم انہیں ویلکم کہیں گے اور ہماری یہ اتحاد خضدار کی ترقی و خوشحالی کی ہو گی پریس کانفرنس کے موقع پر میر اشرف علی مینگل جمیل احمد ابرار مولانا نصر اللہ شاہوانی اور تینوں جماعتوں کے سئینر اراکین موجود تھے۔