حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا، پیٹرول تاریخ میں پہلی بار 209 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔
حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں .30 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا، ایک ہفتے میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جاچکا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات (تین جون) 12 بجے سے ہوگا۔