کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں آزاد کشمیر سے پشتونوں کو نکالے جانے سے متعلق تحریک التواء دو گھنٹے بحث کیلئے منظورجبکہ گدا گری کے خاتمے سے متعلق تحریک التواء حکومت کی یقین دہانی پرنمٹادی گئی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں قحط سالی کے باعث مال مویشی کے ہلاکتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل دی جائے گی اورجلد ہی متاثرہ علاقوں میں مال مویشی کیلئے خوراک کابندوبست بھی کیاجائے گابلوچستان اسمبلی کااجلاس قائم مقام اسپیکرمیرعبدالقدوس بزنجوکی صدارت میں شروع ہوااجلاس میں پشتونخوامیپ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے آزاد کشمیرمیں قیام پاکستان کے وقت سے مقیم پشتونوں کونکالے جانے کیخلاف تحریک التواء پیش کردی جس سے ایوان نے مشترکہ طورپر9اکتوبرکوہونے والے اجلاس میں2دوگھنٹے بحث کیلئے منظورکرلی رکن اسمبلی نصراللہ زیرے نے کہاکہ آزاد کشمیرمیں پشتونوں کوبے دخل کرنے سے نفرتیں جنم لیگی اوراس سے ملک کے اندر نفرت پھیلانے کاموجب بن سکتاہے یہ وہی پشتون ہے جنہوں نے بھارت کے غاصبانہ قبضے کوختم کرانے ،کشمیرکابڑاحصہ آزاد کرالیاتھاجبکہ دوسری جانب کشمیرکے ہزاروں لوگ کوئٹہ سمیت دیگرعلاقوں میں آباد ہے اورسرکاری ملازمتوں سے بھی مستفید ہورہے ہیں صوبائی وزیراطلاعات عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ اگر حکمرانوں کایہی رویہ رہاتوملک میں نفرتیں جنم لیں گے اگرکسی وجہ سے پشتون یاکسی اورقوم سے تعلق رکھنے والے کوبے دخل کیاجائے گاتوپھرہم بھی یہاں سے ان کوبے دخل کرسکتے ہیں اس سے نفرتیں بڑھیں گے اورملک کبھی بھی ترقی نہیں کریگا اس لئے حکومت کوچاہئے کہ وہ آزاد کشمیرمیں پشتونوں کیخلاف نارواسلوک کانوٹس لے اپوزیشن رکن حسن بانوکی جانب سے کوئٹہ میں گداگروں سے متعلق تحریک التواء پیش کی گئی جوحکومت کی یقین دہانی پرمذکورہ تحریک التواء کونمٹادی گئی اس موقع پرخاتون رکن اسمبلی نے کہاکہ خواتین کو انجکشن لگا کر فٹ پاتھوں پر بھیک منگوایا جاتا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ گداگری کے مقامات کی نشاندہی کی جائی سخت ایکشن لیا جائیگااوراس حوالے سے آئی جی پولیس کو اجلاس کے بعد طلب کرکے اس حوالے سے آگاہ کیا جائیگامسلم لیگ (ق)سے تعلق رکھنے والے میرعبدالکریم نوشیروانی نے کہاکہ بلوچستان کے دواضلاع واشک اورخاران میں قحط سالی کی وجہ سے جانورمررہے ہیں اورلوگوں کے جومال مویشی تھے ان میں دن بدن کمی ہوتی جارہی ہے اس لئے اس صورتحال کانوٹس لیاجائے رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ حمیددرانی نے کہاکہ کانگو وائرس بلوچستان میں پھیل چکا ہے،محکمہ لائیو اسٹاک اور محکمہ صحت اس کا نوٹس لیں کانگو وائرس سے دو دن کے دوران تین اموات ہوئے لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیاجس سے لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے اکثراضلاع واشک خاران،بولان،ژوب ،موسیٰ خیل،شیرانی اوردیگراضلاع میں قحط سالی کی وجہ سے جانوروں کے اموات کے بارے ٹی وی پرپروگرام دیکھ رہاتھااوراس پرتمام ڈپٹی کمشنرزکوہدایت جاری کردی کہ وہ اس سلسلے میں فوری طورپرہمیں رپورٹ دیں مشیرلائیواسٹاک عبیداللہ بابت نے کہاکہ جن جن اضلاع میں مال مویشی متاثرہوئی ہے ان کیلئے کمیٹی تشکیل دیدیااوروزیراعلیٰ بلوچستان بھی اس حوالے سے ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کررہے ہیں پوائنٹ آف آرڈرپراظہارخیال کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ درانی نے کہاکہ پالپا کی ہڑتال کے باعث نجی ایئرلاینز من مانے کرائے وصول کررہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ اب پالپااورپی آئی اے پائلٹس کے درمیان ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے اب ممکن نہیں کہ ان کوبلایاجائے تاہم ان کوجلد بلائیں گے پی آئی اے کے کرایوں میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے اوریہ بزنس مانیٹرنگ سسٹم ہے ہم اس کوکسی صورت تبدیل نہیں کرسکتے کاروباری حضرات اس طرح کی صورتحال سے ہمیشہ فاہدہ اٹھاتے ہیں سپیکرنے کہاکہ پی آئی اے والے ٹھس سے مس نہیں ہورہے ان کوبلاکرکلاس لی جائے کیونکہ بلوچستان کے ساتھ ان کاروایہ خراب ہے۔