کوئٹہ; مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوگی.
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے 36رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے کمیٹی عوامی رابطہ مہم الیکشن کی نگرانی اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ کونسل میٹروپولیٹن کارپوریشن کیلئے مضبوط امیدواران کو سامنے لائینگے میاں نواز شریف اور ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ بہترین انداز سے اجاگر کرنے میں کامیاب ہوگی ان خیالات کااظہار جمال شاہ کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی جانب سے دوسرے مرحلے کیلئے مشترکہ بلدیاتی الیکشن مانیٹرنگ کمیٹی کوئٹہ کی سطح پر تشکیل دی گئی ہے.
کمیٹی میں شامل تمام ممبران کوئٹہ کے سٹیک ہولڈرز ہیں کمیٹی ضلع کوئٹہ،سٹی کوئٹہ کے ایریاز میں مختلف یونین کونسلز،وارڈز، میونسپل کمیٹی، ڈسٹرکٹ کونسل اور میٹروپولیٹن کارپوریشن میں شامل تمام نشستوں کیلئے مضبوط امیدواران کو سامنے لائیگی اور عوامی رابطہ مہم کمیونٹی اور پارٹی ورکروں سے میٹنگز کا انعقاد کرینگے.
انہوں نے کہا کہ صوبائی تنظیم کی تجاویزات وسفارشات سامنے رکھ کر اور الیکشن کیلئے بہترین ماحول بنانے کی خدمات سرانجام دیں گے مجھے امید ہے کہ کمیٹی گزشتہ بلدیاتی الیکشن کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کوئٹہ،سٹی کوئٹہ کے حدود میں پارٹی کی بہترین ترجمانی کرتے ہوئے نواز شریف اور ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ بہترین انداز سے اجاگر کرنے میں کامیاب ہوگی.
جبکہ کمیٹی کے ممبران درج ذیل ہیں مرکزی نائب صدر راحیلہ درانی، سینئر نائب صدر نواب سلیمان خلجی، سینئر نائب صدر حاجی عرض محمد بڑیچ، سینئر نائب صدر نسیم الرحمن ملاخیل، نائب صدر حیدر خان اچکزئی، نائب صدر حاجی قیوم ملاخیل، نائب صدر حاجی وارث خان،نائب صدر سلیم جبار، نائب صدر میر عادل ساتکزئی، سیکرٹری اطلاعات شاکر محمد حسنی،
جوائنٹ سیکرٹری حاجی شنوگل، کوئٹہ صدر محمد رحیم کاکڑ، جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، سینئر نائب صدر ارباب اقبال، وکلا ونگ کے صدر ملک نسیم انور، یوتھ ونگ صدر سردار نقیب اللہ ترین، جنرل سیکرٹری میر سجاد رئیسانی، سینئر رہنماء عید محمد الکوزئی، سینئررہنماء ہاشم خان بڑیچ، سینئر رہنماء فرید افغان، مرکزی یوتھ ونگ جہانگیر خان خروٹی، وکلاونگ آصف سلامت،
سٹی صدر نسیم اللہ اچکزئی، جنرل سیکرٹری سجاد علی خان، سابق کونسلر میر اسلم رند، سابق کونسلر سردار اللہ داد بڑیچ، خواتین ونگ سکینہ مینگل، سینئر رہنماء میر فاروق ماندائی، اقلیت ونگ پیٹرک ایس ایم، اقلیت ونگ طارق گل ایم ایس ایف شفیع اللہ، ایم ایس ایف عصمت اللہ خان، سینئر رہنماء حاجی محمد اقبال،
سینئر رہنماء اکرم پاشا پر مشتمل کوئٹہ بلدیاتی الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے 36رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے میں تمام عہدیداروں کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی مانیٹرنگ کمیٹی سے بھرپور تعاون کرے۔