کوئٹہ: ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں نادرا کی مدد سے کمپیوٹر لیب قائم کردی گئی۔ وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کے سینئر قانونی مشیر حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک کی87 جیلوں میں قید 70فیصد قیدیوں کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا ء ہیں، جیلوں اصلاحات کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر اقدامات کئے جارہے ہیں ، بلوچستان کے جیلوں کے انفراسٹرکچر ، سیکورٹی اور جیمرز کو فعال بنانے کی فوری ضرورت ہے ، جیلوں کے اندر مختلف جرائم میں قید افراد کیلئے تعلیمی و تیکنیکی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ اور دیگرمتعلقہ ادارے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہے ہیں ۔ کمپیوٹر لیب کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ احسان احمد کھوکھر کا کہنا تھا کہ جیل میں بچوں اور خواتین قیدیوں کیلئے کمپیوٹر کی علیحدہ کلاسز شروع کی جائیں گی۔ نادرا کی مدد سے قائم کی گئی کمپیوٹر لیب سے پہلے مرحلے میں پینتالیس قیدی مستفید ہوں گے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک، ایف اے اور بی اے کے زیر تعلیم بیالیس قیدیوں کو کتب مفت فراہم کی ہیں۔اس موقع پر علاقائی دفترکے ایڈوائزراورانچارج سروربروہی ،حسین شاہ شیرانی اورڈی جی نادرامیر عجم خان درانی بھی موجود تھے۔ حافظ احسان احمد کھوکھر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور مچھ کی جیلوں میں قیدیوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جیلوں میں اصلاحات کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ملک کی 87 جیلوں میں 70 فیصد قیدیوں کے کیسز زیر التواء ہیں۔ جیلوں سے متعلق تمام آئی صوبوں کے آئی جی جیل خانہ جات اور محکمہ داخلہ کو چوبیس سوالات پر مشتمل سوالنامے بھیجے ہیں۔ سوال ناموں کے جوابات ملنے پر جیلوں میں قیدیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف جیلوں میں قیدیوں کو مفت تعلیم اور کتابیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جیلوں میں کمپیوٹرز لیب اور لائبریریوں کی وسعت کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں جیل حکام سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قید کم عمر بچوں کو تعلیم و ہنر سکھانے کے لئے خصوصی طورپر توجہ دی جائے گی تاکہ وہ جیل سے باہر آکر ایک اچھا شہری ثابت ہوں اور دوبارہ جرائم کی جانب راغب نہ ہوجائے۔ حافظ احسان احمدکھوکھر نے کہا کہ بلوچستان کے جیلوں میں قیدیوں کی اضافی بوجھ دیگر صوبوں کے مقابلے میں کافی حد تک کم ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ہاں عوامی مسائل کے کیسز دو مہینوں کے اندر نمٹایا جاتا ہے اورانفرادی شکایات کے ساتھ ساتھ اجتماعی شکایات کے ازالے کے لئے سوموٹو ایکشن بھی لیاجاتا ہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب جیلوں کے اندر اصلاحات اور قیدیوں کی شکایات اور اس کی حالت زار کی بہتری کے لئے فوری طورپر اقدامات اٹھاکرمسائل حل کررہے ہیں۔ حافظ احسان احمدکھوکھر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں قیدیوں کیلئے قرآن پاک کی تلاوت کیلئے ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ ساتھ قیدیوں کو اسلامی تعلیم دینے کے لئے معلم القرآن اور قید کم عمربچوں کے لئے سکول ٹیچر کا اہتمام کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے ادارے نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کیا ہے جس کے تحت جیلوں میں مقیم قیدیوں کو مفت کتابیں فراہم کی جائے گی اور بنیادی تعلیم بھی دی جائے گی اس سلسلے میں بلوچستان یونیورسٹی اور بلوچستان بورڈ کے حکام سے بھی بات کی جائے گی تاکہ وہ جیلوں میں مقیم قیدیوں کو مفت تعلیم کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ حافظ احسان احمد کھوکھر نے کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں نادرا کی جانب سے فراہم کی گئی کمپیوٹرز لیب اور لائبریری کاباقاعدہ افتتاح کیا اور وہاں پر موجود تعلیم حاصل کرنے والے قیدیوں سے معلومات حاصل کیں اس کے بعد جیل میں خواتین قیدیوں کے وارڈز کا بھی معائنہ کیا۔حافظ احسان احمدکھوکھر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر اوورسیز پاکستانیز کے لئے ون ونڈو سہولیاتی مراکز ڈیسک کاافتتاح کردیاگیا ہے اوراس ڈیسک پر بارہ وفاقی محکموں کے نمائندے چوبیس گھنٹے موجود ہوں گے جو اوورسیزپاکستانیوں کے شکایات کے ازالے کے لئے کام کریں گے انہوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے شکایات کے ازالے کے لئے 92 بیرون ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں فوکل پرسنز مقررکئے گئے ہیں جبکہ سمندر پارپاکستانیز وفاقی محتسب کے ویڈیو لنکس کے ذریعے بھی اپنی شکایات کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پرقائم شکایتی ڈیسکوں کاباقاعدہ مانیٹرنگ بھی کیا جائے گا۔ حافظ احسان احمدکھوکھرنے میڈیا نمائندوں پر زوردیتے ہوئے کہا کہ وہ سمندرپار پاکستانیوں کودرپیش مسائل کی نشاندہی کیلئے کرداراداکریں اوراس سلسلے میں وفاقی محتسب کے ادارے سے تعاون کریں۔حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا کہ پنجا ب یو نیورسٹی نے بھی ہمیں بلو چستان کی جیلوں میں طلبا ء کو تعلیم کے مواقع دینے کی آفر کی ہے اس سلسلے میں بھی کا م کیا جا ئے گا ،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ جیل کی طرز پر مچھ جیل میں بھی دو ہفتوں کے دوران کمپیوٹرز کلا سز شروع کئے جا رہے ہیں تا کہ وہاں بھی قیدیوں کو ان کو رسز سے فا ئدہ پہنچ سکے اس با بت نا درا اور دیگر محکموں کی ہمیں تعا ون حا صل ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے وفا قی محتسب سیکرٹریٹ کو 4سو9 محکموں کے خلا ف ایک لا کھ 86ہزار درخواستیں مو صو ل ہو ئیں جن میں سے بیشتر کے فیصلے ہو چکے ہیں ہمیں خو شی اس با ت کی ہے کہ ان فیصلوں کو قبول بھی کیا جا چکا ہے کیو نکہ اس وقت ایک فیصد سے بھی کم فیصلوں کے خلا ف صدر پا کستان کو اپیلیں کی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم بلو چستان میں اب اپنے دفا تر ضلع کی سطح پر بھی قا ئم کر نے کی کو ششوں میں مگن ہیں اس با بت اقدا ما ت کا سلسلہ جا ری ہیں تا کہ گورننس کا نظا م بہتر ہو اور شفا فیت کو فروغ ملے ۔ان کا کہنا تھا کہ لو گوں کو شناختی کارڈز کے حصول کو آسان بنا نے کے لئے آن لائن ٹوکن سسٹم ،دفا تر کے با ہر سہولیات سے مزین انتظا ر گا ئیں بنا نے سمیت دیگر اقدا ما ت اٹھا ئے جا رہے ہیں اب اس ادارے کے ذریعے لو گوں کے اکثر مسائل صو بے میں ہی حل ہو رہے ہیں,انہوں نے کہا کہ جیلوں میں اب صبح دو گھنٹے تک تلا وت قر آن پا ک کا بھی انتظا م کیا جا رہا ہے تما م قیدیوں کو صبح پا نچ بجے سیسات بجے تک قر آن پا ک کی تلا وت اور اس کا ترجمہ سنا یا جا ئے گا ،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ جیل میں خواتین بیرک کی حالت انتہا ئی خرا ب ہے اس لئے اس پر فوری کا م کے لئے احکا ما ت جا ری کر دئیے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ تما م صو بوں کے وزارت داخلہ اور آئی جیز کو جیلوں با رے 24سوالوں پر مشتمل سوالنا مہ ارسال کیا گیا ہے جن میں صحت ،تعلیم اور دیگر سہولیات با رے ان سے استفسار کیا گیا ہے ،ہم کو شش کر رہے ہیں کہ ہر جیل کے با ہر نا درا کیا سک سنٹر بنا کر نئے آ نے والے ہر قیدی کی شناخت کر سکے ،انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی جیلوں تک رسئی دی جا ئے گی تا کہ وہ ہما ری اصلاح کر سکے،انہوں نے کہا کہ بلو چستان کے جیلوں میں گنجا ئش سے زیا دہ قیدیوں کا مسئلہ نہیں کو ئٹہ جیل میں صرف 32قیدی گنجا ئش سے زیا دہ ہے تا ہم اس کے مقا بلے میں دیگر صو بوں کی جیلوں میں صورتحال انتہا ئی خراب ہے ،انہوں نے کہا کہ جیل پو لیس کی تنخوا ہوں میں اضا فہ کے لئے بھی اقدا ما ت کئے جا ئیں گے ،آئندہ جیلوں کے اچا نک دورے ہوں گے جس کے لئے سول سوسائٹی کے افراد ایڈوائزرز و دیگر کی خد ما ت لی جا ئیں گی