کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لئے تمام تر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں امن کے دشمنوں کو کسی صورت انکے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ محر م الحرام کے دوران سیکورٹی کا موثر پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت شہر بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کومزید سخت کر دیا گیا ہے جلوسوں،مجالس اور امام بارگہوں کی سیکورٹی کے لئے مجموعی طور پر 5ہزار سے زائد پولیس اور بلوچستان کانسٹبلری کے اہلکار تعینات ہیں فرنٹیر کور کی 27بٹالین بھی سیکورٹی امور مین ھصہ لے رہی ہیں جبکہ پاک فوج کی 3بتالین کو ریزرو فورس کے طور پر رکھا کیا ہے انہوں نے کہا کہ فورسز کے جوان محرم سیکورٹی میں جس طرح شب وروز محنت کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے اور ہم ان پر فخر کرتے ہیں ہماری پولیس لیویز اور ایف سی کے جوانوں کی قربانیوں کے باعث ہی بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوا اور آج یہاں کے عوام ایک پر امن فضا میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میری عوام سے اپیل ہے کہ ماہ محرم میں امن بھائی چارے کی فضا کے فروغ میں اپنا مثبت اور عملی کردار ادا کریں ۔