|

وقتِ اشاعت :   July 14 – 2022

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر عوام کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے، پارلیمنٹ کے قریب پولیس مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 45 افراد زخمی ہوگئے۔

کولمبو میں گزشتہ رات سے نافذ کرفیو آج صبح اٹھا لیا گیا، سری لنکا کے صدر راجا پاکسے کا استعفی اب تک اسپیکر کو موصول نہیں ہوا۔

صدر راجا پاکسے نے اسپیکر کو بارہا یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ کل استعفیٰ دے دیں گے، وہ استعفی دیئے بغیر گزشتہ روز ایئر فورس کے طیارے سے مالدیپ فرار ہوگئے تھے۔

مالدیپ کےمیڈیا کا کہنا ہے کہ راجا پاکسے مالدیپ سے پرائیوٹ طیارے میں سنگاپور جائیں گے تاہم ان کی حتمی منزل واضح نہیں ہے۔

سری لنکن پارلیمنٹ کے آئندہ ہفتے تک صدر کے نام کا اعلان متوقع ہے، وزیراعظم وکرما سنگھے سری لنکا کے قائم مقام صدر مقرر کردیئےگئے ہیں۔

سری لنکا کے آرمی چیف نے عوام سے پُرسکون رہنے کی اپیل اور آئین کے احترام کا اعلان کیا ہے۔