کوئٹہ: زیارت سے اغواء ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل لیئق مرزا بیگ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید، سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں دو دہشتگرد ہلاک گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 12اور 13جولائی کی درمیانی شب 10سے 12دہشتگردوں کے ایک گروپ نے ڈی ایچ اے کوئٹہ مین فرائض سرانجام دینے والے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا ور انکے کزن عمر جاوید کو زیارت میں قائد اعظم ریز یڈنسی سے کوئٹہ واپسی پر ورچوم کے مقام پر اغواء کرلیا آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی کوئیک ری ایکشن فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعقب شروع کیا جنہوں نے انہیں مانگی ڈیم کے علاقے میں انکے ٹھکانوں کی جانب جاتے ہوئے ٹریس کیا
جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا جس میں ایس ایس جی اور ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم کی جانب سے13اور 14جولائی کی شب 6سے 8دہشتگردوں پر مشتمل دہشتگردوں کے گروپ کو قریبی پہاڑوں میں واقعہ نالے میں جاتے ہوئے دیکھا گیا دہشتگردوں نے گھیرے میں ہونے کے خطرے کے باعث لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو گولی ماردی اور فرار ہونے کی کوشش کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے جنکے قبضے سے آئی ای ڈیز، دھماکہ خیز مواد اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے باقی ساتھ مغوی عمر جاوید کے ہمراہ فرار ہوگئے آئی ایس پی آر کے مطابق معصوم سولین مغوی کی بازیابی اور مجرموں کی گرفتاری کے لئے خراب موسم کے باوجود سیکورٹی فورسز کا سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے سیکورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر بزدلانہ کوشش کو ناکام بنا نے کے لئے پرعزم ہیں