|

وقتِ اشاعت :   July 17 – 2022

گال ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن سری لنکن بولرز کے سامنے بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

ٹیسٹ سیریز کے دوران دوسرے دن پاکستان نے سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں 24 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو بابر اعظم اور اظہر علی کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کو دوسرے دن پہلا نقصان اظہر علی کی صورت میں ملا وہ 3 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

 

محمد رضوان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر کسی حد تک مزاحمت دکھائی لیکن 64 رنز کے مجموعی اسکور پر وہ بھی 19 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

اس موقع پر بابر اعظم کا ساتھ نبھانے سلمان آغا کریز پر آئے لیکن 5 رنز بنانے کے بعد ان کی بھی ہمت جواب دے گئی۔

73 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم آؤٹ ہوچکی تھی جب کہ مجموعی اسکور میں 12 رنز کے اضافے کے ساتھ مزید 2 کھلاڑی میدان بدر ہوگئے۔ محمد نواز 5 اور شاہین شاہ آفریدی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان بابر اعظم سری لنکن بولرز کے سامنے مزاحمت کررہے ہیں۔ ان کے ہمراہ یاسر شاہ کریز پر کھڑے ہیں۔

سری لنکا کے سب سے کامیاب بولر پربتھ جے سوریا رہے جو اب تک 5 وکٹیں اپنے نام کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ اسن راجیتھا اور رمیش مینڈس نے ایک ایک وکٹ لی ہے۔