کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے سربراہ سینئرصوبائی وزیرچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان کے وسائل صوبے کی عوام پرخرچ کرنے کی پالیسی پرعملدرآمدکیلئے کوشاں ہیں امن کے بغیرترقی اورخوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاہمیں اپنے صوبے کے عوام کی مکمل حمایت اورمینڈیٹ حاصل ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ سال 2013میں ہونیوالے انتخابات میں تمام ترنامساعد حالات اورمشکلات کے باوجود ہم نے اس میں نہ صرف حصہ لیابلکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی صوبے کے عوام نے ہمیں اس امیدکے ساتھ ایوان میں بھیجاہے کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوسکے ہم اپنے عوام کی امیدوں پرپورااترنے کی پالیسی مرتب کرچکے ہیں اوربہت جلد ان پالیسیوں پرعملدرآمدکاآغاز کرکے بلوچستان کوترقی خوشحالی کی راہ پرگامزن کریں گے اوراس امرکویقینی بنائینگے کہ اپنے عوام کی طرز زندگی کوبہتربنائیں انہوں نے کہاکہ جمہوری سیاسی عمل میں ہماراکردارروز روشن کی طرح عیاں ہے ہم نے بلوچستان میں جمہوریت کے فروغ اورسیاسی عمل کی بحالی میں ہراول دستے کاکرداراداکیااورہم سمجھتے ہیں کہ ہماری قربانیوں پرجدوجہد نے آج پورے بلوچستان کے عوام کوپاکستان مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم پریکجاکردیاہے ہم اس بات پرپختہ یقین رکھتے ہیں کہ طاقت کاسرچشمہ عوام میں ہے اورہم عوامی طاقت کے ہمراہ ہی بلوچستان کوترقی کے منازل تک پہنچائیں گے۔