|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2015

تہران :  تہران میں امریکی سفارت خانہ پر حملے اور قبضہ کی سالگرہ کے موقع پر ایرانیوں نے امریکہ کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کو بڑے شیطان سے تعبیر کیا‘ اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ کے قومی پرچم کو نذر آتش کیا ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمار موقف درست اور صحیح ہے کہ ہم شیطان بزرگ کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں جو اخلاقی اور سیاسی طور پر جائز ہے آج امریکہ کے سفارت خانہ پر قبضہ کی 36ویں سالگر ہ منائی گئی جب ایران طلباء نے سفارت خانے پر قبضہ کیا اور حملے کو یرغمال بنایا اور طویل عرصے تک وہ یرغمال رہے یہ واقعہ 1979کو پیش آیا تہران میں مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی اور امریکی قومی پرچم کو نذر آتش کیا بڑی تعداد میں طلباء نے تہران یونیورسٹی کے اندر ایک مارچ میں حصہ لیا جو امریکہ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے‘ ہر سال طلباء اور دوسرے ہم خیال امریکہ کے سابق سفارت خانے کی عمارت کے قریب جمع ہوتے ہیں اور امریکہ کے خلاف احتجاج کرتے ہیں ۔