|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2022

کوئٹہ;  کمشنر قلات داؤد خلجی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اور اطراف میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کیاجارہاہے،سیلابی پانی سے ریسکیو ہوجانے والے افرادکوکھانا،پانی اور دیگر اشیاء فراہم کی گئی ہیں،

یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور دیگر ادارے ریسکیو اور ریلیف کی کاروائی میں حصہ لے رہے ہیں.

جبکہ لسبیلہ کے قریب ٹوٹے پلوں کے قریب متبادل عارضی راستوں پرکام جاری ہے، انہوں نے کہاکہ اوتھل اور حب کے دوران متبادل راستے سے ٹریفک بحال کردی گئی ہے بیلہ اوراوتھل کے درمیان عارضی راستے کی تشکیل کاکام جاری ہے،

انہوں نے کہا کہ متبادل راستے پر ہیوی مشینری بھی موجود ہے تاکہ بھاری گاڑیاں گزار سکیں، انہوں نے کہاکہ بارش کی شدت میں کمی کے باعث متبادل راستوں کی تشکیل ممکن ہو سکی ہے موسلادھاربارش کے دوران متبادل راستوں پر بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں شہریوں کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔