خضدار; ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے کہا ہے کہ بہترین حکمت عملی اور پیشگی تدارک کے باعث ہم نے جاری بارشوں کا مقابلہ کیا،ضلع میں جتنے بھی پانی کے ڈیمز ہیں سب میں پانی بھر چکا ہے کسی بھی ڈیم کو کوئی خطرہ نہیں،
حالیہ بارشوں اور سیلاب سے خضدار شہداد کوٹ روڈ کو کافی نقصان پہنچا ہے روڈ کی بحالی کے لئے مشنری متعلقہ جگہ پہنچا دی گئی ہے،کوشک پل کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لئے بھی کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوشک پل،کوشک ندی سمیت مختلف مقامات کا معائینہ کرنے کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر این ایچ اے کے زمہ داران علاوہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار سیراج کریم بلوچ، لوکل گورنمنٹ کے ڈویژنل ڈائریکٹر عبدالقیوم عمرانی،ایگزیکٹو آفسر ایری گیشن سعید مصطفی نوتانی،اسٹاف آفسر ڈپٹی کمشنر مراد بلوچ بھی موجود تھے.
ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے ضلع کے مختلف علاقوں میں کچی مقانات دیواریں مہندم ہو گئی ہیں کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے لوگوں کی زرعی آلات بھی متاثر ہوئے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین حکمت عملی اور بارش کے پیش نظر کسی بھی نقصان سے بچنے کے لئے پیشگی اقدامات اٹھانے کی وجہ سے سیلابی صورتحال میں جتنی نقصان ہونے چائیے تھی اتنی نہیں ہوئی جہاں جہاں نقصانات ہوئے ہیں وہاں لوگوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے.
لیویز فورس لوگوں کی امداد و بحالی کے شب و روز مصروف ہے جبکہ پی ڈی ایم سمیت دیگر اداروں کی بھی امدادی سر گرمیوں میں معاونت ضلعی انتظامیہ کو حاصل ہے حالیہ بارشوں نے خضدار میں جتنے بھی ڈیمز ہیں پانی سے بھر گئے ہیں ہماری نظریں تمام ڈیموں پر ہے عوام پریشان نہ ہوں کسی بھی ڈیم کو کوئی خطرہ نہیں جہاں جہاں ہم نے ضرورت محسوس کی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا.
انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلہ کے باعث کوشک پل معمولی متاثر ہوا ہے متاثرہ جگہ کی مرمت اور سیلابی پانی کو منتشر کر کے پل کے دوسرے حصوں سے گزارنے کے لئے کام شروع کر دی گئی ہے بارش اور سیلابی ریلے کی وجہ سے خضدار شہدادکوٹ ایم 8 شاہراہ بعض مقامات پر متاثر ہوا ہے شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند ہے اس شاہراہ کی بحالی کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے انشاء اللہ جلد خضدار شہداد کوٹ شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا جائے گا