بیلا; مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں سیلاب اور شدید بارشوں سے لوگ بے گھر ہوگئے ہیں اور بھوک و افلاس کا شکار ہیں.
متاثرین کی حکومتی سطح پر کوئی شنوائی اور امداد نہیں ہورہی حکمران بے حس ہیں ان خیالات کا اظہار محلہ میتگ بیلا کے نوجوان حنیف بلوچ نے اتوار کے روز عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں نے لسبیلہ بالخصوص بیلا اور اوتھل میں بڑے پیمانے پر تباہی برپا کردی ہے ہزاروں افراد سیلاب سے شدید متاثر اور بے یار و مددگار امداد کے منتظر ہیں .
انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے اور حکومتی ارکان سیلاب زدگان کی مدد اور فوری بحالی کیلئے اقدامات میں ناکام ہیں ضرورت اس امر کی ہے بیلا اور اوتھل سمیت ضلع بھر کے سیلاب زدگان کی فوری امداد اور بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں متاثرین کیلئے کھانے پینے خیموں ادویات اور دیگر ضروری اشیا فراہم کی جائیں۔