|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2015

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہامتعددنشیبی علاقے زیرآب آگئے کوئٹہ شہرمیں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث شہرکی تمام سڑکیں دریاکامنظرپیش کرنے لگے تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں مستونگ قلات،پشین ،قلعہ عبداللہ ،زیارت،خانوزئی ،کان مہترزئی،قلعہ سیف اللہ ،ژوب شیرانی،موسیٰ خیل بارکھان سمیت دیگرعلاقوں میں گزشتہ تین دنوں سے بارش کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث ایک سال سے جاری خشک سالی کاخاتمہ ہوگیااورزمینداروں میں بھی خوشی کی لہردوڑگیاکوئٹہ میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی سطح انتہائی نچلی سطح تک گرچکاتھاتاہم حالیہ بارشوں سے پانی کاسطح واپس بحال شروع ہوجائے گاکوئٹہ میں شدیدبارش کے باعث شہرکامواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیاشہرکے تمام سڑکوں پرپانی جمع ہونے کے باعث اکثرشاہراہوں پرٹریفک جام ہوگئی جس کی وجہ سے لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑااورٹریفک حکام دوردورتک نظرنہ آئے دوسری جانب میٹروپولٹین کارپوریشن کی جانب سے شہرمیں صفائی کانظام نہ ہونے کے باعث تمام نالیاں پلاسٹک اوردیگر کچروں سے بھرجانے کے باعث گنداپانی سڑکوں پربہنے لگے اکثر گنداپانی شہرکے مختلف علاقوں میں گھروں کے اندرداخل ہوئے جہاں لوگوں کومشکلات کاسامناکرناپڑامحکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بارش کے ساتھ ساتھ زیارت کان مہترزئی کوژک ٹاپ ہرنائی اوردیگر علاقوں میں پہاڑوں پربھی برف باری کاامکان ہے ۔