|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2015

سبی :  پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی چیف آرگنائزر رند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اب وہ وقت گزر گیا جب بلوچستا ن کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا تھا پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سلگتے مسائل کا خاتمہ کرے گی کارکن اپنے اختلافات کو پس پردہ ڈال کر پارٹی کو مضبوط و فعال بنائیں عمران خان کا پیغام بلوچستان کے کونے کونے میں پہنچایا جائے بہت جلد بلوچستان کے کونے کونے میں پارٹی انتخابات ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاکر ماڑی ڈھاڈر میں مرکزی رہنما وسابق صوبائی صدر قاسم سوری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید ظہور آغا ،داؤد عثمان خیل، حاجی اشرف ناصر، سید بسم اللہ آغا ، نظام اچکزئی، گودھا خان ہیجوانی ،نذر بلوچ، اعظم سمالانی، محمد عارف رند ، ہزار خان عثمانی ، لیڈی کونسلر منورہ منیر،سید تاج آغا ، مزرا خان عمرانی، عاشق عمرانی ڈاکٹر ظہیر خان کا کڑ، حاجی داؤد رند، وڈیرہ عطائی خان رند، ملک کبیر خان رند، ملک عارف علی ، میر حبیب الرحمن رند کے علاوہ کوئٹہ ،پشین ،لورالائی، ژوپ، قلعہ عبداللہ، موسیٰ خیل، نصیر آباد، سبی ، ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ بگٹی ، کے کارکنا ن و سابقہ عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی کا بہترین نظام لائیں گے جو لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ بہت جلد بلوچستان بھر کے کارکناں کو بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے اور پارٹی میں باشعور اچھے لوگوں کو لایا جائے تاکہ کرپشن لوٹ مار کی سیاست کا خاتمہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان واحد لیڈر ہیں جس کو دنیا کے کونے کونے میں پہچانا جاتا ہے اپنے وقت میں انہوں نے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرکے ثابت کردیا تھا کہ وہ پاکستان کے واحد ثپوت ہیں جو ملک کی تعمیر و ترقی خوشحالی اور نام روشن کرسکتے ہیں عمران خان سوچ و فکر کا نام ہے جو وعدے دعوے سبز باغ نہیں دکھاتے بلکہ عملی اقدماات کرکے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں جس کا واحد ثبوت شوکت خانم ہسپتال ہے جو دنیا کا بہترین ہسپتال ہے عمران خان سچے ایماندار سیاست دان ہیں انہوں نے کہا کہ انتخابا ت میں دوسال رہ گئے ہیں اس دوران پارٹی کو مضبوط وفعال بنائیں تاکہ بلوچستان اسمبلی پی ٹی آئی کی نمایاں نمائندگی ہوسکے انہو ں نے کہا کہ پارٹی میں گروپ بندی قبول نہیں کروں گا محنت کرنے والوں کی قدر کرونگا جلد ہی عارضی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو بہت جلد بلوچستان بھر میں پارٹی الیکشن کراکر منتخب نمائندوں کو ذمہ داری سونپی جائے گی تاکہ بلوچستان کے عوامی مسائل کا خاتمہ ساحل و وسائل کی حفاظت کی جاسکے پارٹی کارکن ہمارے سرمایہ ہیں جن کی تربیت کرنا ہمارے فرض ہے کارکن متحد ومنظم ہوکر پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں اس موقع پر قاسم خان سوری، ظفر بلوچ، میر عارف رند نے سردار یار محمد رند کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سردار یار محمد رند اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بلوچستان میں پارٹی کو فعال و مضبوط بنائیں گے ہم سردار یار محمد رند کے شانہ بشانہ مل کر کام کریں گے اور نئے پاکستان کیلئے عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔