|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2015

نوشکی:  نیشنل پارٹی اوربی ایس او پجار نوشکی کی جانب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری شہیدڈاکٹر یسین بلوچ کی یادمیں ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں تعزیتی ریفرینس منعقد کیاگیا جس میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او کے کارکنوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کیا تعزیتی ریفرینس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن خیربخش بلوچ،ضلعی صدر فاروق بلوچ،جنرل سیکرٹری میرظاہرخان جمالدینی،نائب صدرمجیب بلوچ،میرعبدالرحمان لانگو،بی یس او پجار کے زونل پریس سیکرٹری فیصل بلوچ،بیبرگ بلوچ جمیل احمد مینگل اورغمخوار حیات نے شہیدڈاکٹر یسین بلوچ کے سیاسی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان اوربلوچ قوم سے محبت کرنے والے سیاسی ورکروں کے لیے ڈاکٹریسین بلوچ کی جدوجہدفکرو فلسفہ مشعل راہ ہے جس نے زندگی بھر بلوچ قومی جدوجہدبلوچ قوم کے حق وحقوق ساحل وسائل کی دفاع کے لیے بحیثت ایک عام ورکرکے جدوجہدکاآغاز کرکے نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت تک پہنچ گیا ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اورڈاکٹریسین بلوچ کی سیاسی زندگی اورزمہ داریاں اس بات کی ثبوت ہے کہ نیشنل پارٹی موروثی سیاست دانوں اورقبائل پرستوں کی پارٹی نہیں بلکہ نیشنل پارٹی عام آدمی اورغریب ورکروں کی پارٹی ہے جسمیں محنت اورمخلصی کے ساتھ جدوجہدکرنے پر ایک عام ورکرپارٹی قائد بھی بن سکتی ہے انہوں نے کہاکہ نوشکی سمیت بلوچستان بھرمیں روایاتی اورموروثی سیاست کرنے والے بی این پی اورجمعیت ف نیشنل پارٹی کی سیاسی قوت سے خوفزدہ ہوکرگھرگھرجاکر لوگوں کو اپنے پارٹیوں میں شامل ہونے پرمجبور کررہے ہیں قبائلیت کے نام پرلوگوں کو اکھٹاکرکے بلوچستان اوربلوچ قوم کی خدمت نہیں کی جاسکتی ۔نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں ڈھائی سال کے دوران چھ یونیورسٹی ،درجنوں کالجز،اورسینکڑوں سکولزمنظور ہوئے پروپیگنڈہ کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے اپنے دوراقتدارمیں اہل بلوچستان اوربلوچ قوم کے لیے کیاکیانیشنل پارٹی آئندہ سال جون تک ضلع نوشکی میں پانچ سو سے چھ سوتک ملازمتیں دیگی جس سے بے روزگاری میں کمی ہوگا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بابابزنجو،فداشہید،شہیدمولابخش دشتی اورشہیدڈاکٹر یسین بلوچ کی فکروفلسفہ کو سامنے رکھ کر بلوچ قومی حقوق اورساحل وسائل کے تحفظ کے لیے جدوجہد کو جاری و ساری رکھے گا اورقوم پرستی اوروطن دوستی کی نام پر قبائلیت اورموروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کرتارہیگا۔