|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2015

خانوزئی:  جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کہاہے کہ جمعیت کے کارکن اسلامی نظام کے نفاذکے لئے زہنی طورتیاررہے،اب یہ نافذہوکررہے گا،شوسلرزم درندگی ہے، گوادرکاشغرروٹ کوتبدیل کرنے نہیں دیں گے،قوم پرستوں نے ڈیورنڈلائن کی کھدائی کاٹھیکہ لیکراپنانظریہ بیچ دیا،قوم پرستوں کی سیاست افغانستان میں امریکی شکست کے ساتھ دفن ہوئی،جمعیت تاقیامت قائم اورمستحکم رہے گی،ان خیالات کااظہارمرکزی جنرل سیکرٹری،ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفورحیدری،سینیٹرمولاناعطاء الرحمن، مولانا فیض محمد، ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،حافظ حسین احمد،سیدمحمدفضل آغا،مولاناامیرزمان،مولاناولی محمدترابی،حاجی محمداسماعی کاکڑ،حاجی رحمت اللہ کاکڑ،صاحبزادہ کمال الدین،سیدمطیع اللہ آغا،حاجی عبدالواحدصدیقی،حاجی عبدالشکورخان اچکزئی،قلعہ سیف اللہ کے امیرمولاناسیدمحمد،زیارت کے امیرحافظ نوراحمد،ہرنائی کے امیرمفتی اکرام اللہ شاہ بخاری،مولاناعبدالحنان،حبیب اللہ فرہاد،حافظ نورظلم،عنایت اللہ کاکڑودیگرنے خانوزئی میں جمعیت زندہ بادکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرسابق امیدوارصوبائی اسمبلی اورممتازقبائلی رہنماحاجی محمداسماعیل کاکڑ،حاجی محمداشرف کاکڑنے اپنے قبیلہ اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت،بلوزئی سے دولت خان کی قیادت میں بیس افراد،چرمیان سے عبدالہادی کی قیادت میں پندرہ،پشتونخوامیپ کے رہنماصالح دین،اللہ نورکی قیادت میں درجنوں افراد،خانوزئی سے محمداسلم کی قیادت میں درجنوں افراد،ضیاء الرحمن کی قیادت میں گیارہ افراد،شین تنگی سے عبداللہ لالاکی قیادت میں بارہ افراداورمذہبی جماعت کے نعمت اللہ کی سربراہی میں نوافرادنے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کااعلان کیا،کانفرنس میں ہزاروں افرادشریک تھے،قبل ازین خانوزئی پہنچے پرقائدین کاپرتپاک استقبال کیاگیااورانہیں بڑے جلوس میں جلسہ گاہ تک لایاگیا،مقررین نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ صوبہ بھرمیں جوق درجوق قبائلی وسیاسی رہنماؤں کی جمعیت میں شمولیت سے اسلام کابول بالاہوگا،جمعیت صلحاء اورعلماء کی جماعت ہے،خانوزئی کے لکھے پڑے لوگ نوے فیصد جمعیت کے ساتھ ہیں،جمعیت کے کارکن غیبت اوربدنظمی پراپنے اعمال اورصلاحیتیں ضائع نہ کریں انہوں نے کہاکہ قوم پرست پارٹی کے سربراہ نے اپنی نوکری پکی کرنے کے لئے نوازشریف کوشیرشاہ سوری کالقب دیااورکہاکہ دوشریفوں کی لڑائی میں سویلین شریف کاساتھ دیں گے جبکہ جمعیت دوشریفوں کے گڑھ بڑھ میں قرآن شریف کاساتھ دے گی انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے بلوچ علاقوں پرپشتون قوم پرست پارٹی کوکامیابی سے نوازااوراپنے مفادات سے انہیں استعمال کیااوران کاضمیرخریدااس لئے قوم پرستوں کی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پرچل رہی ہے،انہوں نے کہاکہ مغرب پندرہ سال سے مسلمانوں پرآگ برسارہاہے،وزیراعظم لبر ل لفظ کی وضاحت کریں،پاکستان میں اقتصادی جنگ ہے،جمعیت نے ملک کومتفقہ اسلامی آئین دیا،سیکولرقوتیںآئین سے اسلامی دفعات نکلالنے کی کوشش کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں جمعیت کی ضرورت ہے،جمعیت کوہماری ضرورت نہیں،جمعیت کے کارکن نظم کے ساتھ چلیں،مستقبل جمعیت کاہے انہوں نے کہاکہ قوم پرست حکومت نے قاضیوں کے عہدوں پرجدیدعلوم سے آراستہ افرادکوبراجمان کیاجوشرعی علوم سے ناواقف ہیں انہوں نے گوادرکاشغرروٹ کاتصورمولانافضل الرحمن نے پیش کیااوراس کے لئے چین تک گئے،اس روٹ کوتبدیل کرنے کے خلاف سیسہ سپلائی دیوارثابت ہوں گے انہوں نے کہاکہ خانوزئی کے عوام نے جمعیت کے حق میں اپنافیصلہ دیدیاجمعیت کی قوت میں روزبروزاضافہ ہورہاہے انہوں نے کہاکہ قوم پرستوں نے عوام کوورغلایا،اب عوام پربھی عیاں ہواکہ قوم پرستوں کی سیاست کامحورذاتی مفادات کاحصول ہے،انہوں نے کہاکہ استعماری قوتوں کی نظریں بلوچستان کے وسائل پرلگی ہوئی ہیں،انہوں نے اسلامی ممالک کے وسائل پرقبضہ کرنے کے لئے ہرجگہ خانہ جنگی شروع کررکھی ہے،مسلمان متحدہوکرعلماء کی قیادت میں اسلامی نظام کے نفاذکے لئے کوشش کریں۔