|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2022

وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین مستفید ہوں گے، تاجروں پر فکسڈ ٹیکس بھی ختم کیا جاچکا ہے، ہمیں ہر کام کیئے آئی ایم ایف سے مشورہ کرنا پڑتا ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچنے پر اپنے وفد کے ہمراہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بدترین معاشی بحران کی وجہ سے ملک دیوالیہ تک پہنچ چکا تھا، اتحادی حکومت کی کوشش سے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہے۔