|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2015

کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے کہا ہے کہ بی آر پی کے رہنماء شہید شاہ محمد بگٹی کی برسی کی مناسبت سے 7 دسمبر کو بلوچستان بھر میں پارٹی کارکنان ریفرنسز کا انعقاد کرتے ہوئے شہید شاہ محمد بگٹی سمیت تمام بلوچ شہدا ء کو خراج تحسین پیش کریں گے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہید شاہ محمد بگٹی کو 5 دسمبر 2010 ء کو ڈیرہ بگٹی سے فورسز نے دو ساتھیوں سمیت اغواء کیا اور دو دن بعد7دسمبر 2010ء کو ان کو شہید کیا گیا شیر محمد بگٹی نے کہا کہ شہید کے بھائی ہونے کی حیثیت سے ان کی جدوجہد اور مادر وطن کی خاطر قربانی دینے پر فخر محسوس کرتے ہیں شہید شاہ محمد بگٹی نے شہید اعظم نواب اکبر خان بگٹی کی نقش قدم پر چلتے ہوئے بلوچ سرزمین کی دفاع کی جدوجہد کرتے ہوئے اپنے قیمتی جان کا نظرانہ پیش کیا اور ہزاروں بلوچ شہداء کی طرح بلوچ تاریخ میں ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے شیرمحمد بگٹی نے کہا کہ ریاست کی طرف سے تمام تر مظالم کے باوجود بلوچ نوجوانوں اور جہدکاروں کی بے لوس جدوجہد اور بلوچ شہداء کی قیمتی قربانیوں کے باعث ریاست بلوچ قوم کو بزور طاقت دبانے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے اور بلوچ تحریک کے خلاف تمام تر حربوں میں شکست کا سامنا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ جہدکار شہید شاہ محمد بگٹی کی برسی کے موقع پر تمام شہدا کے ساتھ عہد نو کرتے ہوئے ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم کریں۔