|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2022

سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ سعودی معیشت پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو گئی ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں یورو منی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرِ خزانہ محمدالجدعان نے کہا کہ ملک میں مالیاتی اصلاحات کا کام جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت افراطِ زر کنٹرول کیے ہوئے ہے، گزشتہ برسوں کے دوران پوری دنیا اقتصادی چیلنجوں سے دو چار رہی۔

محمد الجدعان نے کہا کہ اس سال دوسری سہ ماہی کے دوران تیل کے سوا معیشت میں 5.4 فیصد شرحِ نمو ہوئی، مجموعی قومی پیداوار میں 11.8 فیصد شرح نمو رہی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2022ء کے دوران سعودی معیشت 7.6 فیصد شرحِ نمو حاصل کر لے گی۔

سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ محمد الجدعان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ 2030ء تک مجموعی قومی پیداوار میں نجی شعبے کا حصہ 65 فیصد تک پہنچ جائے ۔