|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2022

لاہور: سیلابی پانی اترنے کے بعد پاکستان ریلوے کا پشاور سے روہڑی روٹ بحال ہو گیا ہے۔

میڈیاکےمطابقرریلویز ترجمان کاکہنا ہے کہ 13 دن کے بعد آج رات پشاور سے روہڑی تک پہلی ٹرین روانہ ہو گی۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق خیبر میل پشاور سے لاہور، رحیم یارخان  اور بہاولپور سے روہڑی تک جائے گی۔

پاکستان ریلویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دو دن کے بعد رحمان بابا ٹرین براستہ فیصل آباد سے لاہور اور روہڑی تک روانہ ہو گی۔

رپورٹس کے مطابق ریلویز ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے ساتھ 10 اکتوبر تک مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔