|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2015

اوتھل : بیلہ میں کوچ اورٹرک میں خوفناک تصادم،8افراد موقع پرہی جاں بحق،15زخمی ،زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل،جائے حادثہ پر دلخراش مناظر،ہرطرف آہ وبکا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کی علیٰ الصباح کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافرکوچ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں کشاری کے مقام پر آگے جانے والے پتھر سے لوڈ ٹرک سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 15مسافرشدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونے والے تین افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچایا جہاں پر دوکی شناخت عطامحمدولد سعید محمد ساکن کوئٹہ اور عبدالواحدولداللہ بخش ساکن خضدار کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے کی شناخت نہیں ہوسکی اور دیگر پانچ افراد کی نعشیں پرائیویٹ گاڑیوں میں ایدھی سینٹرکراچی منتقل کردی گئیں جن کی شناخت بھی نہیں ہوسکی مسافروں کے مطابق حادثے کے بعد ہرطرف آہ وبکاپھیل گئی اور اس دوران انتہائی دلخراش مناظردیکھنے کو ملے مسافرکوچ مکمل طورپر تباہ ہوگئی اور مسافروں کا سامان ہرطرف بکھرا ہواتھا اور جائے وقوعہ پر خون ہی خون نظرآرہاتھا،واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران اسی روڈ پر یہ تیسرابڑاٹریفک حادثہ ہے ۔