|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2022

 آواران کے تحصیل مشکے منگلی کے علاقے میں گزشتہ دو سال سے موبائل نیٹورک معطل علاقے کے مکینوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ منگلی کے اکثر غریب عوام باہر ممالک میں روزگار کے سلسلے کام کررہے ہیں۔

آور سالوں سال اپنے خاندانوں سے فون تک بات نہیں کر پاتے ہیں منگلی کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں واضح رہے کہ کچھ عرصے تک منگلی میں یوفون ٹاور آواران کے ساتھ منسلک تھا بعد میں اسے مشکے سے آنے والی لائن سے منسلک کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چند عرصے سے منگلی کے ٹاور کی طرف سے موبائل سروس منقطع کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ تو دور کی بات ہے علاقے کے عوام کو صرف یوفون کال کیلئے ترس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں منگلی کے عوام دنیا کے دیگر علاقوں سے پسماندہ اور سہولیات کا فقدان ہے منگلی کے مکینوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور یوفون مالکان سے مطالبہ کیا کہ منگلی کے عوام کو موبائل سروس فراہم کی جائیں