|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2015

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب اور مری معاہدے پر عملدرآمد کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں کابینہ کی ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ شامل ہیں۔ کمیٹی مری معاہدے پر عملدرآمد کیلئے جلد اپنی سفارشات مرتب کرے گی اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل خان بزنجو، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کرے گی جبکہ ان ملاقاتوں کے بعد یہ کمیٹی مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر اور وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ثناء اللہ زہری ، صوبائی وزیر آبپاشی نواب چنگیز مری، سابق وزیراعلیٰ صالح بھوتانی سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما?ں سے ملاقاتیں کرے گی، وزیراعظم نواز شریف کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مری معاہدے پر عملدرآمد کریں گے