|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2022

کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

اسٹیڈیم آمد پر پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی اور ان کے اہل خانہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ دیکھ رہے ہیں، ان کے لیے میڈیا گیلری میں جگہ بھی مختص کی گئی۔

صدر مملکت کی آمد پر نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔