پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ تیسرے میچ میں کوشش تھی کہ اچھا اسٹارٹ دیں لیکن بیک ٹو بیک وکٹیں گرنے سے پریشر آیا۔
کراچی میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش تھی کہ ہدف کے تعاقب کے لیے اچھا اسٹارٹ دیا جائے تاہم بیک ٹو بیک وکٹیں گرنے سے پریشر آیا۔
بابراعظم نے تسلیم کیا کہ تیسرے میچ میں پاکستان کی بولنگ اچھی نہیں ہوئی اوربولرز کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے۔
انھوں نے اس عزم کو دہرایا کہ کوشش کریں گے کہ اگلے میچ میں غلطیاں نہ ہوں۔
کپتان نے مڈل آرڈر بلے باز شان مسعود کی اچھی بیٹنگ کو بھرپور سراہا۔