|

وقتِ اشاعت :   September 25 – 2022

بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے 24 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔

بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق ضلع پنچاگڑھ کے کاراٹوا دریا میں اتوار کی سہ پہر ہندو یاتریوں سے بھری ایک کشتی الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق کشتی میں 50 افراد سوار تھے، مقامی افراد اور غوطہ خوروں نے دریا سے 24 افراد کی لاشیں نکال لیں جن میں 12 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔

ایک پولیس افسر کے مطابق 25 افراد اب بھی لاپتا ہیں جبکہ مقامی میڈیا کے مطابق 10 افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں ہندو یاتری ہر سال بنگلہ دیش میں صدیوں پرانے بودیشواری مندر کے درشن پر جاتے ہیں جہاں اتوار کو درگا پوجا کا آغاز ہوا تھا جو بنگلہ دیش میں ہندوؤں کا سب سے بڑا فیسٹول ہے، درگاہ پوجا کیلئے بھارت سے بھی ہندو یاتری بنگلہ دیش کا رخ کرتے ہیں۔