ہیٹی میں ایک سیکیورٹی گارڈ کی حماقت کے باعث جیل 145 خواتین قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں، واقعے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق ہیٹی کی جیل انتظامیہ کے سربراہ پیئر رینی فرانکوئس نے بتایا کہ جیل میں 230 خواتین قیدیوں میں سے 145 فرار ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ فرار ہونیوالی 145 میں سے 3 خواتین قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، اس دوران ایک خاتون کی موت ہوگئی جو دمہ کی مریض تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قیدیوں کے فرار ہونے کی کارروائی میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک گارڈ نے اس وقت حراستی کمپلیکس کو کھولنے کی حماقت کی جب گارڈز کی تعداد انتہائی کم تھی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین قیدیوں کو فرار ہونے کا موقع مل گیا۔