|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2022

چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا ٹی 20 میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، پاکستان نے میچ جیتا تو سیریز بھی اپنے نام کرلے گا۔

پاک انگلینڈ سیریز صرف کرکٹرز نہیں بلکہ کرکٹ فینز کے اعصاب کا امتحان بھی لے رہی ہے، میچ کا فیصلہ کبھی آخری وکٹ تو کبھی آخری گیند پر ہوتا ہے۔

پانچویں ٹی 20 میں 6 رنز سے فتح نے بابرالیون کو سیریز میں تین، دو کی برتری دلادی ہے۔

ٹی 20 سیریز کرکٹ ڈپلومیسی کا ذریعہ بھی بن گئی ہے، پانچویں میچ میں امریکا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر بھی سنسنی خیز میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

پاکستان کے پاس میچ جیت کر سیریز میں چار،دو کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔

فاسٹ بالر نسیم شاہ بھی نمونیا سے صحت یاب ہوکر ہوٹل پہنچ گئے مگر کرونا کی وجہ سے قرنطینہ میں رہیں گے۔