|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2022

امریکی صدر جو بائیڈن نے پوٹن کے 4 یوکرینی علاقوں کو روس کا حصہ بنانے کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا روس کے آغے سر تسلیم خم نہیں کرے گی، پوٹن کو اپنے کیے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کریملن کے رہنماء ولادیمیر پوٹن کو دھمکی دی کہ واشنگٹن یوکرین کے علاقوں زابوریجیا، خیرسن، ڈونیسٹک اور لوگانسک کے روس سے الحاق کو تسلیم نہیں کرے گا، دنیا روس کے آگے سرتسلیم خم نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا ہے تھا کہ پوٹن کسی پڑوسی ملک کی سرزمین پر قبضہ نہیں کر سکتے، انہیں اپنے کیے کا خیمازہ بھگتنا پڑے گا۔

جو بائیڈن نے مزید کہا کہ روسی صدر یوکرین کی جنگ کے اثرات سے دوچار ہیں۔

بائیڈن کا خیال تھا کہ پوٹن واشنگٹن پر نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کو سبوتاژ کرنے کا الزام لگا کر ’’جھوٹ‘‘ بنا رہے ہیں، ان کا ملک روس کے خطرات سے اپنے تمام نیٹو اتحادیوں کا دفاع کرنے کیلئے تیاری کا اعلان کررہا ہے۔