|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2022

شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر  سے میزائل داغ دیا جس کے بعد جاپانی حکومت نے شمالی علاقے کے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے جاپان کے شمال میں بحرالکاہل میں میزائل داغا جس کے بعد جاپانی حکومت نے شمالی علاقوں میں رہائشیوں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیے جانے والے میزائل نے ساحل میں گرنے سے قبل 4500 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ 2017 کے بعد سے شمالی کوریا کا یہ جاپان کے اوپر سے پہلا میزائل تجربہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی حکومت نے میزائل کے رخ کو دیکھتے ہوئے شمالی  علاقوں میں الرٹ جاری  کیا اور شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

جاپان کے وزیراعظم نے میزائل داغے جانے کو پرتشدد رویہ قرار دیا جب کہ وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ جاپان اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے پیچھے نہیں ہٹے گا، جاپان جوابی حملے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا کا  میزائل سمندر میں گرا اورگشت کرنے والے جہازوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ گرنے والی کسی بھی چیز کے قریب نہ جائیں۔