|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2022

پاکستان کے اسٹار وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان میں ٹی 20 فارمیٹ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے انٹر نیشنل ٹی 20 فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق محمد رضوان 854 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہیں۔

بھارت کے سوریا کمار یادیو 16پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے، جنوبی افریقا کے ایڈم مارکرم چوتھے، انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان پانچویں، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ چھٹے، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوائے ساتویں، سری لنکا کے پتھوم نیساکا آٹھویں، متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم نویں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل دسویں نمبر پر ہیں۔

سوریا کمار یادیو اپنی طوفانی بلے بازی کی وجہ سے کرکٹ کے حلقوں میں مسلسل توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، ایک ہاتھ سے چھکے مارنے والے بلے باز نے جنوبی افریقا مکے خلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے 2 میچز میں نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

ان کی حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے کہا جانے لگا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہی وہ رضوان سے پہلی پوزیشن چھین لیں گے لیکن جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے میچ میں وہ خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔