|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2022

اوستہ محمد: عوامی اتحاد باغٹیل تحریک کی طرف سے باغٹیل میں سیلاب متاثرین کو نظر انداز کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل گنداخہ کے یونین کونسل کڑیا فیری اور یونین کونسل شاہن پلال کے غریب سیلاب کو انتظامیہ اور پاک آرمی نے نظراندازکر دیا گیا ہے۔

یہ احتجاجی مظاہرہ عوامی اتحاد باغٹیل تحریک نے مظلوم سیلاب متاثرین کی فریاد پر احتجاج کیا گیا ہے عوامی اتحاد باغٹیل تحریک اور سیلاب متاثرین کی آخری امیدیں پاک آرمی پر تھا پاک آرمی پر ہیں لیکن یہاں ضلع جعفر آباد کے تحصیل گنداخہ میں پاک آرمی کے جو دستے امدادی سرگرمیوں میں تعینات ہیں وہ اصل سیلاب متاثرین کو ایک مٹھی راشن نہیں دیا ہے۔

باقی سفارش پر من پسند لوگوں کو ٹیٹ راشن تقسیم کیا گیا ہے اور غریب سیلاب متاثرین کو صرف لاٹھیوں اور ڈنڈوں کی خوب ریلیف ملا ہے مظلوم سیلاب متاثرین کو 2مہینیسے کچھ بھی ریلیف نہیں ملا ہے سیلاب متاثرین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کورکمانڈر بلوچستان آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جہنوں نے ہماری مشکل کی گھڑی میں پاک آرمی کے دستے بھیجے ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اور اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد اور تحصیلدار گنداخہ کے کہنے پر ہمیں نظر انداز کر دیا پاک آرمی ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اور اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد اور تحصیلدار گنداخہ کے پر راشن کا تقسیم غیر منصفانہ ہوا ہے عوامی اتحاد باغٹیل تحریک کے مظلوم سیلاب متاثرین کی اپیل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کورکمانڈر بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان، کمشنر نصیر آبادسے جو راشن یونین کونسل کڑیا فیری اور یونین کونسل شاہین پلال کے غریب سیلاب متاثرین کیلئے بھیجا ہے۔

اس کی تحقیقات کی جائیں یہ راشن کہاں تقسیم ہوا ہے 2 مہینے سے غریب سیلاب متاثرین کو کچھ بھی نہیں ملا ہے اگر ملا ہے وہ کس گھر کی زینت بنی ہے اگر کسی نے ووٹر لسٹوں سے لسٹ بنا کر آرمی والوں کو دیا ہے۔

ہمیں اس کا علم نہیں ہے سردی موسم شروع ہونے والا ہے لیکن غریب سیلاب متاثرین کا کچھ بھی وسیلہ نہیں ہے عوامی اتحاد باغٹیل تحریک کے صدر علی مراد نیچاری نے کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کورکمانڈر بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں 2 مہینے سے کچھ بھی نہیں ملا ہے۔